Showing posts with label urdu quran. Show all posts
Showing posts with label urdu quran. Show all posts

Tuesday, April 21, 2015

84۔ سورۃ اِنشِقاق

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  جب آسمان شق ہو 
(2)  اور اپنے  رب کا حکم سنے   اور اسے  سزاوار ہی یہ ہے ،
(3) اور جب زمین دراز کی جائے  
(4) اور جو کچھ اس میں ہے   ڈال دے  اور خالی ہو جائے ،
(5) اور اپنے  رب کا حکم سنے    اور اسے  سزاوار ہی یہ ہے   
(6)  اے  آدمی! بیشک تجھے  اپنے  رب کی طرف  ضرور دوڑنا ہے  پھر اس سے  ملنا 
(7) تو وہ وہ اپنا نامۂ اعمال دہنے  ہاتھ میں دیا جائے  
(8) اس سے  عنقریب سہل حساب لیا جائے  گا
(9) اور اپنے  گھر والوں کی طرف  شاد شاد  پلٹے  گا
(10) اور وہ جس کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے  پیچھے  دیا جائے   
(11) وہ عنقریب موت مانگے  گا
(12) اور بھڑکتی  آ  گ میں جائے  گا،
(13) بیشک وہ اپنے  گھر میں  خوش تھا 
(14)  وہ سمجھا کہ اسے  پھرنا نہیں  
(15) ہاں کیوں نہیں  بیشک اس کا رب اسے  دیکھ رہا ہے ،
(16) تو مجھے  قسم ہے  شام کے  اجالے  کی 
(17) اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں
(18)  اور چاند کی جب پورا  ہو 
(19) ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے  
(20) تو کیا ہوا  انہیں ایمان نہیں لاتے  
(21) اور جب قرآن پڑھا جائے  سجدہ نہیں کرتے   السجدۃ  ۔13
(22) بلکہ کافر جھٹلا رہے  ہیں  
(23)  اور اللہ خوب جانتا ہے  جو اپنے  جی میں رکھتے  ہیں
(24)  تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو  
(25) مگر جو ایمان لائے  اور اچھے  کام کیے  ان کے  لیے  وہ ثواب ہے  جو کبھی ختم نہ ہو گا،

83۔ سورۃ مُطفِّفیِن

          اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  کم تولنے  والوں کی خرابی ہے ،
(2) وہ کہ جب اوروں سے  ناپ لیں پورا لیں ،
(3) اور جب انہیں ناپ تول کر دی کم کر دیں ،
(4) کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے ،
(5) ایک عظمت والے  دن کے  لیے   
(6) جس دن سب لوگ  رب العالمین کے  حضور کھڑے  ہوں گے ،
(7)  بیشک کافروں کی لکھت  سب سے  نیچی جگہ سجین میں ہے  
(8) اور تو کیا جانے  سجین کیسی ہے   
(9) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے   
(10)  اس دن  جھٹلانے  والوں کی خرابی ہے ،
(11) جو انصاف کے  دن کو جھٹلاتے  ہیں
(12) اور اسے  نہ جھٹلائے  گا مگر ہر سرکش
(13) جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے   اگلوں کی کہانیاں ہیں ،
(14) کوئی نہیں  بلکہ ان کے  دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے  ان کی کمائیوں نے   
(15) ہاں ہاں بیشک وہ اس دن  اپنے  رب کے  دیدار سے  محروم ہیں  
(16) پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا،
(17)  پھر کہا جائے  گا، یہ ہے  وہ  جسے  تم جھٹلاتے  تھے   
(18) ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت  سب سے  اونچا محل علیین میں ہے  
(19) اور تو کیا جانے  علیین کیسی ہے   
(20) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے   
(21) کہ مقرب  جس کی زیارت کرتے  ہیں ،
(22) بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں ،
(23) تختوں پر دیکھتے  ہیں
(24) تو ان کے  چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے  
(25) نتھری شراب پلائے  جائیں گے  جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے   
(26)  اس کی مُہر مشک پر ہے ، اور اسی پر چاہیے  کہ للچائیں للچانے  والے  
(27) اور اس کی ملونی تسنیم سے  ہے  
(28) وہ چشمہ جس سے  مقربانِ بارگاہ  پیتے  ہیں  
(29) بیشک مجرم لوگ  ایمان والوں سے   ہنسا کرتے  تھے ،
(30) اور جب وہ  ان پر گزرتے  تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے  اشارے  کرتے   
(31) اور جب  اپنے  گھر پلٹتے  خوشیاں کرتے  پلٹتے  
(32) اور جب مسلمانوں کو دیکھتے  کہتے  بیشک یہ لوگ بہکے  ہوئے  ہیں
(33) اور یہ  کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے  گئے   
(34) تو آج  ایمان والے  کافروں سے  ہنستے  ہیں
(35) تختوں پر بیٹھے   دیکھتے  ہیں  
(36)  کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے  کیے  کا

Monday, April 20, 2015

82۔ سورۃ انفطار

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1) جب آسمان پھٹ پڑے ،
(2) اور جب تارے  جھڑ پڑیں ،
(3) اور جب سمندر بہا دیے  جائیں
(4) اور جب قبریں کریدی جائیں
(5) ہر جان، جان لے  گی جو اس نے  آگے  بھیجا  اور جو پیچھے  
(6) اے  آدمی! تجھے  کس چیز نے  فریب دیا اپنے  کرم والے  رب سے   
(7) جس نے  تجھے  پیدا کیا  پھر ٹھیک بنایا  پھر ہموار فرمایا
(8) جس صورت میں چاہا تجھے  ترکیب دیا 
(9) کوئی نہیں  بلکہ تم انصاف ہونے  کو جھٹلاتے  ہو 
(10) اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں
(11) معزز لکھنے  والے   
(12) جانتے  ہیں جو کچھ تم کرو
(13)  بیشک نیکو کار  ضرور چین میں ہیں  
(14) اور بیشک بدکار  ضرور دوزخ میں ہیں ،
(15) انصاف کے  دن اس میں جائیں گے ،
(16) اور اس سے  کہیں چھپ نہ سکیں گے ،
(17) اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،
(18) پھر تو کیا جانے  کیسا انصاف کا دن،
(19) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے  گی  اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ،

81۔ سورۃ تکویر



                             اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1) جب دھوپ لپیٹی جائے   
(2) اور جب تارے  جھڑ پڑیں
(3) اور جب پہاڑ چلائے  جائیں
(4) اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں  چھوٹی پھریں
(5) اور جب وحشی جانور جمع کیے  جائیں
(6) اور جب سمندر سلگائے  جائیں
(7)  اور جب جانوں کے  جوڑ بنیں
(8) اور جب زندہ  دبائی ہوئی سے  پوچھا جائے  
(9) کس خطا پر ماری گئی
(10)  اور جب نامۂ اعمال کھولے  جائیں ،
(11) اور جب آسمان جگہ سے  کھینچ لیا جائے   
(12) اور جب جہنم بھڑکایا جائے   
(13) اور جب جنت پاس لائی جائے  
(14) ہر جان کو معلوم ہو جائے  گا جو حاضر لائی
(15) تو قسم ہے  ان  کی جو الٹے  پھریں ،
(16)  سیدھے  چلیں تھم رہیں
(17) اور رات کی جب پیٹھ دے   
(18)  اور صبح کی جب دم لے  
(19) بیشک یہ  عزت والے  رسول  کا پڑھنا ہے  ،
(20) جو قوت والا ہے  مالک عرش کے  حضور عزت والا وہاں اس کا حکم  مانا جاتا ہے  
(21) امانت دار ہے  
(22)  اور تمہارے  صاحب  مجنون نہیں
(23) اور بیشک انہوں نے  اسے   روشن کنارہ پر دیکھا 
(24) اور یہ نبی غیب بتانے  میں بخیل نہیں ،
(25) اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ،
(26   پھر کدھر جاتے  ہو
)       
(27) وہ تو نصیحت ہی ہے  سارے  جہان کے  لیے ،
(28)  اس کے  لیے  جو تم میں سیدھا ہونا  چاہے   
(29) اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے  اللہ سارے  جہان کا رب،