Monday, April 20, 2015

81۔ سورۃ تکویر



                             اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1) جب دھوپ لپیٹی جائے   
(2) اور جب تارے  جھڑ پڑیں
(3) اور جب پہاڑ چلائے  جائیں
(4) اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں  چھوٹی پھریں
(5) اور جب وحشی جانور جمع کیے  جائیں
(6) اور جب سمندر سلگائے  جائیں
(7)  اور جب جانوں کے  جوڑ بنیں
(8) اور جب زندہ  دبائی ہوئی سے  پوچھا جائے  
(9) کس خطا پر ماری گئی
(10)  اور جب نامۂ اعمال کھولے  جائیں ،
(11) اور جب آسمان جگہ سے  کھینچ لیا جائے   
(12) اور جب جہنم بھڑکایا جائے   
(13) اور جب جنت پاس لائی جائے  
(14) ہر جان کو معلوم ہو جائے  گا جو حاضر لائی
(15) تو قسم ہے  ان  کی جو الٹے  پھریں ،
(16)  سیدھے  چلیں تھم رہیں
(17) اور رات کی جب پیٹھ دے   
(18)  اور صبح کی جب دم لے  
(19) بیشک یہ  عزت والے  رسول  کا پڑھنا ہے  ،
(20) جو قوت والا ہے  مالک عرش کے  حضور عزت والا وہاں اس کا حکم  مانا جاتا ہے  
(21) امانت دار ہے  
(22)  اور تمہارے  صاحب  مجنون نہیں
(23) اور بیشک انہوں نے  اسے   روشن کنارہ پر دیکھا 
(24) اور یہ نبی غیب بتانے  میں بخیل نہیں ،
(25) اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں ،
(26   پھر کدھر جاتے  ہو
)       
(27) وہ تو نصیحت ہی ہے  سارے  جہان کے  لیے ،
(28)  اس کے  لیے  جو تم میں سیدھا ہونا  چاہے   
(29) اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے  اللہ سارے  جہان کا رب،

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.