Showing posts with label Quran urdu. Show all posts
Showing posts with label Quran urdu. Show all posts

Tuesday, April 21, 2015

104۔ سورۃ ہمزہ


اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا



(1) خرابی ہے  اس کے  لیے  جو لوگوں کے   منہ پر عیب کرے  پیٹھ پیچھے  بدی کرے  

(2) جس نے  مال جوڑا  اور گن گن کر رکھا،

(3) کیا یہ سمجھتا ہے  کہ اس کا مال اسے  دنیا میں ہمیشہ رکھے  گا

(4) ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے  وا لی میں پھینکا جائے  گا

(5) اور تو نے  کیا جانا کیا روندنے  وا لی،

(6) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے   

(7) وہ جو دلوں پر چڑھ جائے  گی

(8) بیشک وہ ان پر بند کر دی جائے  گی

(9) لمبے  لمبے  ستونوں میں


103۔ سورۃ العصر


اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا



(1) اس زمانہ محبوب کی قسم  

(2) بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے  

(3) مگر جو ایمان لائے  اور اچھے  کام کیے  اور ایک دورے  کو حق کی تاکید کی  اور ایک دوسرے  کو صبر کی وصیت کی

102۔ سورۃ تکاثر


اللہ نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا



(1) تمہیں غافل رکھا  مال کی زیادہ طلبی نے   یہاں تک کہ تم نے  قبروں کا منہ دیکھا 

(2) ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے    پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤں گے   

(3) ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے  تو مال کی محبت نہ رکھتے   

(4) بیشک ضرور جہنم کو دیکھو گے   

(5) پھر بیشک ضرور اسے  یقینی دیکھنا دیکھو گے ،

(6)  پھر بیشک ضرور اس دن تم سے  نعمتوں کی پرسش ہو گی

101۔ سورۃ قارعہ

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  دل دہلانے  وا لی،
(2)  کیا وہ دہلانے  وا لی،
(3) اور تو نے  کیا جانا کیا ہے  دہلانے  وا لی
(4) جس دن آدمی ہوں گے  جیسے  پھیلے  پتنگے  
(5) اور پہاڑ ہوں گے  جیسے  دھنکی اون
(6) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں  
(7) وہ تو من مانتے  عیش میں ہیں  
(8)  اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں  
(9) وہ نیچا دکھانے  وا لی گود میں ہے  
(10) اور تو نے  کیا جانا، کیا نیچا دکھانے  وا لی،
(11) ایک آگ شعلے  مارتی


100۔ سورۃ عادیات

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  قسم ان کی جو دوڑتے  ہیں سینے  سے  آواز نکلتی ہوئی 
(2) پھر پتھروں سے  آگ نکالتے  ہیں سم مارکر 
(3)  پھر صبح ہوتے  تاراج کرتے  ہیں
(4) پھر اس وقت غبار اڑاتے  ہیں ،
(5)  پھر دشمن کے  بیچ لشکر میں جاتے  ہیں ،
(6) بیشک آدمی اپنے  رب کا بڑا ناشکرا ہے  
(7) اور بیشک وہ اس پر (6) خود گواہ ہے ،
(8) اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے   
(9) تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے  جائیں گے   جو قبروں میں ہیں ،
(10)  اور کھول دی جائے  گی  جو سینوں میں ہے ،
(11) بیشک ان کے  رب کو اس دن  ان کی سب خبر ہے