Tuesday, April 21, 2015

101۔ سورۃ قارعہ

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  دل دہلانے  وا لی،
(2)  کیا وہ دہلانے  وا لی،
(3) اور تو نے  کیا جانا کیا ہے  دہلانے  وا لی
(4) جس دن آدمی ہوں گے  جیسے  پھیلے  پتنگے  
(5) اور پہاڑ ہوں گے  جیسے  دھنکی اون
(6) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں  
(7) وہ تو من مانتے  عیش میں ہیں  
(8)  اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں  
(9) وہ نیچا دکھانے  وا لی گود میں ہے  
(10) اور تو نے  کیا جانا، کیا نیچا دکھانے  وا لی،
(11) ایک آگ شعلے  مارتی


No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.