Monday, April 20, 2015

82۔ سورۃ انفطار

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1) جب آسمان پھٹ پڑے ،
(2) اور جب تارے  جھڑ پڑیں ،
(3) اور جب سمندر بہا دیے  جائیں
(4) اور جب قبریں کریدی جائیں
(5) ہر جان، جان لے  گی جو اس نے  آگے  بھیجا  اور جو پیچھے  
(6) اے  آدمی! تجھے  کس چیز نے  فریب دیا اپنے  کرم والے  رب سے   
(7) جس نے  تجھے  پیدا کیا  پھر ٹھیک بنایا  پھر ہموار فرمایا
(8) جس صورت میں چاہا تجھے  ترکیب دیا 
(9) کوئی نہیں  بلکہ تم انصاف ہونے  کو جھٹلاتے  ہو 
(10) اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں
(11) معزز لکھنے  والے   
(12) جانتے  ہیں جو کچھ تم کرو
(13)  بیشک نیکو کار  ضرور چین میں ہیں  
(14) اور بیشک بدکار  ضرور دوزخ میں ہیں ،
(15) انصاف کے  دن اس میں جائیں گے ،
(16) اور اس سے  کہیں چھپ نہ سکیں گے ،
(17) اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،
(18) پھر تو کیا جانے  کیسا انصاف کا دن،
(19) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے  گی  اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ،

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.