Tuesday, April 21, 2015

95۔ سورۃ التین

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1) انجیر کی قسم اور زیتون
(2) اور طور سینا
(3) اور اس امان والے  شہر کی 
(4) بیشک ہم نے  آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،
(5) پھر اسے  ہر نیچی سے  نیچی حالت کی طرف پھیر دیا 
(6) مگر جو ایمان لائے  اور اچھے  کام کیے  کہ انہیں بے  حد ثواب ہے   
(7)  تو  اب  کیا چیز تجھے  انصاف کے  جھٹلانے  پر باعث ہے   
(8)  کیا اللہ سب حاکموں سے  بڑھ کر حاکم نہیں ،

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.