Tuesday, April 21, 2015

94۔ سورۃ الم نشرح

اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  کیا ہم نے  تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا 
(2) اور تم پر سے  تمہارا بوجھ اتار لیا،
(3)  جس نے  تمہاری پیٹھ توڑی تھی 
(4) اور ہم نے  تمہارے  لیے  تمہارا ذکر بلند کر دیا
(5) تو بیشک دشواری کے  ساتھ آسانی ہے ،
(6) بیشک دشواری کے  ساتھ آسانی ہے   
(7)  تو جب تم نماز سے  فارغ ہو تو دعا میں   محنت  کرو 
(8) اور اپنے  رب ہی کی طرف رغبت کرو  


No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.