اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اپنے رب
کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے
(2)
جس نے بنا کر ٹھیک کیا
(3) اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی
(4) اور جس نے چارہ نکالا،
(5)
پھر اسے خشک سیاہ کر دیا،
(6) اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے (5)
(7) مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،
(8) اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کر دیں گے
(9)
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے
(10) عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے
(11) اور اس
سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،
(12) جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا
(13) پھر نہ اس میں مرے اور نہ
جیے
(14) بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا
(15) اور اپنے رب کا نام لے کر نماز
پڑھی
(16) بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو
(17) اور آخرت بہتر اور باقی رہنے وا لی،
(18) بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے
(19) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ،
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.