Tuesday, April 21, 2015

114۔ سورۃ الناس







اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب 

(2)  سب لوگوں کا بادشاہ 

(3)  سب لوگوں کا خدا

(4) اس کے  شر سے  جو دل میں برے  خطرے  ڈالے   اور دبک رہے   

(5) وہ جو لوگوں کے  دلوں میں وسوسے  ڈالتے  ہیں ،

(6) جن اور آدمی


113۔ سورۃ فلق







اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا


(1) تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے  والا  ہے  

(2) اس کی سب مخلوق کی شر سے  

(3) اور اندھیری ڈالنے  والے  کے  شر سے  جب وہ ڈوبے  

(4) اور ان عورتوں کے  شر سے  جو گرہوں میں پھونکتی ہیں
(5) اور حسد والے  کے  شر سے  جب وہ مجھ سے  جلے 

112۔ سورۃ اخلاص





          اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  تم فرماؤ وہ اللہ ہے  وہ ایک ہے  
(2) اللہ بے  نیاز ہے   
(3) نہ اس کی کوئی اولاد  اور نہ وہ کسی سے  پیدا ہوا
(4) اور نہ اس کے  جوڑ کا کوئی

111۔ سورۃ لہب



اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا

(1)  تباہ ہو جائیں ابولہب کے  دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا 

(2)  اسے  کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا

(3) اب دھنستا ہے  لپٹ مارتی آگ میں وہ،

(4) اور اس کی جورو  لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھاتی،

(5)  اس کے  گلے  میں کھجور کی چھال کا رسّا،

110۔ سورۃ النصر


اللہ کے  نام سے  شروع جو نہایت مہربان رحم والا



(1)  جب اللہ کی مدد اور فتح آئے  

(2) اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے  دین میں فوج فوج داخل ہوتے  ہیں

(3) تو اپنے  رب کی ثناء کرتے  ہوئے  اس کی پاکی بولو اور اس سے  بخشش چاہو   بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے  والا ہے